بھارت فوری طور پر امتیازی قوانین کا خاتمہ کرے،اقوام متحدہ کمیٹی برائے انسانی حقوق

01 اگست ، 2024

نیویارک(کے پی آئی ) اقوام متحدہ نے بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال بالخصوص مذہبی اقلیتوں کے خلاف تشدد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے انسانی حقوق نے بھارت میں مسلمانوں، مسیحیوں اور نچلی ذات کے ہندوئوں سمیت مذہبی اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک پرتشویش کا اظہار کیاہے۔ کمیٹی نے مقبوضہ جموں و کشمیر، آسام اور منی پور میں نام نہاد انسداد دہشت گردی قوانین کے نفاذ پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت فوری طور پر امتیازی قوانین کا خاتمہ کرے، اپنے سول ملازمین ، قانون نافذ کرنے والے اداروں، عدلیہ اور کمیونٹی لیڈرز کو مناسب تربیت فراہم کرے۔کمیٹی نے کہاکہ انسداد دہشت گردی قوانین اور آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ بین الاقوامی قوانین سے متصادم ہے۔