بھارت ،ریاست تلنگانہ میں چلتی بس میں خاتون کی عصمت دری

01 اگست ، 2024

حیدرآباد(اے پی پی):بھارتی ریاست تلنگانہ میں چلتی بس میں ایک خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایاگیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ خاتون مسافر کو حیدرآباد میں ایک نجی بس کے ڈرائیور نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ 26سالہ گھریلو خاتون بس کی آخری مسافر تھی اور جب یہ ترناکا علاقے میں پہنچی تو ڈرائیور کرشنا نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔