مذاکرات ان سے ہونگے جنہوں نے اس حکومت کو بٹھایا ہے، لطیف کھوسہ

01 اگست ، 2024

اسلام آباد (خبر نگار) سینئرقانون دان سردار لطیف خان کھوسہ نے مخصوص نشستوں سے متعلق قانون سازی کی ہر فورم پر بھرپور مخالفت کرنے کا اعلان کر دیا گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مذاکرات ان سے ہونگے جنہوں نے اس حکومت کو بٹھایا ہے مخصوص نشستوں سے متعلق حکومت نے کل غیر قانونی قانون سازی کی جس کمیٹی میں بل گیا ہے اس کمیٹی کا حصہ میں بھی ہوں ہم بل کی بھرپور مخالفت کرینگے ۔