اسحاق ڈار اور اسماعیل ہنیہ کی تہران میں ملاقات کی ویڈیو وائرل

01 اگست ، 2024

تہران (آئی این پی)پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے شہید سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ملاقات کی ویڈیو سامنے آگئی۔گزشتہ روز نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایران کے دارالحکومت تہران میں ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی تھی۔تقریب میں ترک وزیر خارجہ اور حماس کے شہید سربراہ اسماعیل ہنیہ بھی شریک تھے۔ایرانی صدارتی حلف برداری کی تقریب کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ترک وزیر خارجہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو شہید اسماعیل ہنیہ سے ملوا رہے ہیں۔