کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیرس اولمپکس گیمز میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کے دوران بدھ کو تین نئے ریکارڈ قائم ہوئے، خواتین کے شوٹنگ ٹریپ فائنل میں ایڈریانا روانو اولیوا نے نئی تاریخ رقم کردی وہ گوئٹے مالا کی پہلی اولمپک گولڈ میڈلسٹ بن گئیں، انہوں نے اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔چین کے غوطہ خوروں نےتیسرا طلائی تمغہ جیت لیا، میڈلز کی دوڑ میں چین 8گولڈ، چھ سلور اور دو برانز میڈلز کے ساتھ سرفہرست، جاپان کی دوسری جبکہ میزبان ملک فرانس تیسری پوزیشن پر ہے۔اولمپکس گیمز میں اب تک24ملکوں نے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا ہے، برطانیہ کے الیکس یی نے بدھ کو مردوں کا ٹرائیتھلون جیت لیا،،فرانس کی کیسنڈرے بیوگرینڈ نے خواتین کا ٹرائیتھلون جیتا جو سین میں کئی دنوں تک جاری رہنے والے تعطل کے بعد شروع ہوا ،چاندی کا تمغہ سوئٹزرلینڈ کی جولی ڈیرون اور کانسی کا تمغہ برطانیہ کی بیتھ پوٹر کے نام رہا، ٹینس میں نوواک جوکووچ سیمی فائنل میں پہنچ گئے،خواتین کے سنگلز میں چین کی زینگ جرمنی کی کربر کو ہرا کر اولمپک سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری چینی کھلاڑی بن گئیں۔ شوٹنگ میں سربیا نے10 میٹر ایئرپسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں گولڈ، ترکیہ نے سلور بھارت نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔شوٹنگ کے ہی مینز ٹریپ ایونٹ میں برطانیہ کے نیتھن ہیلز نے نئے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ سونے کا تمغہ جیت لیا، اُنہوں نے 48 پوائنٹس سکور کیا، سابقہ ریکارڈ چیک ری پبلک کے شوٹر کے پاس تھا جنہوں نے ٹوکیو اولمپک میں 43 پوائنٹس بنائے تھے، چین نے چاندی اور گوئٹے مالا نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ٹیبل ٹینس کے مکسڈ ڈبلز میں چین نے شمالی کوریا کو چا ہرایا، جنوبی کوریا نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا، جوڈو میں مینز کی 81 کلو گرام کیٹیگری میں جاپان کے ناگاسی تاکا نوری نے سونے کا تمغہ جیتا،جارجیا نے چاندی اور تاجکستان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔سوئمنگ کے خواتین 100 میٹر بیک اسٹروک میں آسٹریلوی پیراک کیلی میکیون نے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا، اسی ایونٹ میں چاندی اور کانسی کے تمغے امریکی پیراکوں نے جیتے۔آئرلینڈ نے سوئمنگ کے مینز آٹھ سو میٹر فری اسٹائل میں سونے کا تمغہ حاصل کیا، ڈینیئل ویفن نے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا، وہ پہلے آئرش پیراک بھی ہیں جنہوں نے اولمپک میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ اسی ایونٹ میں امریکا نے چاندی اور اٹلی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔مردوں کے ہاکی مقابلوں میں جرمنی نے نیدر لینڈ کو خواتین مقابلوں میں جرمنی نے فرانس کو بیلجیم نے جاپان کو شکست دی،خواتین فٹبال میں امریکا نے جرمنی کو ناکامی سے دوچار کیا،مردوں کے فٹبال میں جاپان نے اسرائیل کو پیرا گوئے نے مالی کو شکست دی۔
کراچیخواتین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلیے ٹکٹوں کی قیمت پانچ درہم سے شروع ہوگی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق 18سال...
کراچی پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے بورڈ میں سفارشی ٹولوں کا صفایا کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈومیسٹک کرکٹ کے...
کراچی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی ٹیسٹ پلیئرز درجہ بندی میں پاکستانی بیٹر بابر اعظم اور محمد رضوان کی پوزیشن...
کراچی وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے اسلام آباد میںحال ہی میں ناروے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی...
کراچی بنگلہ دیش ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن کے بعد مشرفی مرتضیٰ بھی مشکل میں آگئے۔ ان کے خلاف بھی طالب علموں...
کراچی کھیلوں کی مختلف فیڈریشنوں نے کہا ہے کہ کھیلوں کا بجٹ بڑھائے بغیر مثبت نتائج نہیں مل سکتے ہیں، اسپورٹس...
کراچی پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پچھلے پانچ سال میں مختلف اسپورٹس فیڈریشنوں کو ایک ارب سے زائد کی گرانٹ جاری...
نئی دہلی بھارتی کرکٹ بورڈ کو آنکھیں دکھانے والے افغان کرکٹ بورڈ نے ڈر کے مارے آنکھیں ہی جھکاکر حیران کن یو...