حکومتی اجازت کے بعد بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے، راجیو شکلا

01 اگست ، 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہاہے کہ ممکنہ طور پر بھارتی ٹیم حکومتی اجازت ملنے کے بعد آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے، سال 2026 ون ڈے ورلڈکپ (جس کے میزبان بھارت اور سری لنکا) کیلئے پاکستان اپنا فیصلہ کرنے کیلئے آزاد ہے۔پاکستان ون ڈے ورلڈکپ 2026 کے حوالے سے جو چاہے کہے لیکن چیمپئینز ٹرافی 2025 میں شرکت کیلئے ہمیں حکومتی منظوری درکار ہے۔اگر بھارت آئندہ ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان کا سفر نہیں کرتا تو قوی امکان ہے پاکستان کرکٹ بورڈ جوابی ردعمل دے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے پاکستان ایشیاکپ میں بھارت نہ آکر کھیلنے کی دھمکی دے گا لیکن بورڈ کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ فیصلہ بھارتی حکومت کے ہاتھ میں ہے ناکہ بی سی سی آئی کے ہاتھ میں ہے۔