کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیرس اولمپکس گیمز میں شدید گرمی اور حبس کے باعث کئی کھلاڑیوں کی حالت غیر ہوگئی،ٹینس، اور انڈرو مقابلوں میں بعض کھلاڑیوں کو ہیٹ اسٹروک کی شکایت کا بھی سامنا رہا،منتظمین نے میچوں کے دوران کھلاڑیوں کے لئے ٹھنڈے پانی کی بوتلوں اور انرجی ڈرنک کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا ہے۔جمیکا کی شیریکا جیکسن نے پیرس اولمپکس کےخواتین 100میٹرز سے خود کو دستبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف200میٹرز ریس میں حصہ لینگی،انہوں نے پچھلے ٹوکیو اولمپکس گیمز میں برانز میڈل جیتا تھا۔ ٹینس مقابلوں کے دوران اٹلی کی خاتون کھلاڑی گرمی سے بے ہوش ہوگئی، جسے فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی،ڈنمارک کے ٹیبل ٹینس کھلاڑی اینڈرس لینڈ کا کہنا ہے کہ کار کے حادثے میں ریڑھ کی ہڈی ٹوٹنے کے بعد مجھے ڈر تھا کہ میں کبھی چل بھی نہیں سکوں گا، مگر پیرس میں پری کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ کر کوشش ہے کہ میڈل بھی جیتوں،انہوں نے کہا کہ 2021 میں ہڈیوں کے ٹوٹنے کے ساتھ اس بات کا 70-80 فیصد امکان تھا کہ میں مفلوج ہو جاؤں گا،دریں اثناء ٹرا ئی تھلون ایونٹ منگل کو نہ ہونے پر منتظمین نے ٹکٹ ہولڈر اور کھلاڑیوں سے معذرت کی ہے۔
کراچیخواتین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلیے ٹکٹوں کی قیمت پانچ درہم سے شروع ہوگی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق 18سال...
کراچی پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے بورڈ میں سفارشی ٹولوں کا صفایا کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈومیسٹک کرکٹ کے...
کراچی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی ٹیسٹ پلیئرز درجہ بندی میں پاکستانی بیٹر بابر اعظم اور محمد رضوان کی پوزیشن...
کراچی وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے اسلام آباد میںحال ہی میں ناروے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی...
کراچی بنگلہ دیش ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن کے بعد مشرفی مرتضیٰ بھی مشکل میں آگئے۔ ان کے خلاف بھی طالب علموں...
کراچی کھیلوں کی مختلف فیڈریشنوں نے کہا ہے کہ کھیلوں کا بجٹ بڑھائے بغیر مثبت نتائج نہیں مل سکتے ہیں، اسپورٹس...
کراچی پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پچھلے پانچ سال میں مختلف اسپورٹس فیڈریشنوں کو ایک ارب سے زائد کی گرانٹ جاری...
نئی دہلی بھارتی کرکٹ بورڈ کو آنکھیں دکھانے والے افغان کرکٹ بورڈ نے ڈر کے مارے آنکھیں ہی جھکاکر حیران کن یو...