وقار یونس کا پی سی بی میں آنا اچھی خبر ہے، سابق کپتان یونس خان

01 اگست ، 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے وقار یونس کی تقرری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقار یونس کا پی سی بی میں آنا اچھی خبر ہے۔وہ تجربہ کار ہیں امید ہے وہ چیزوں کو اچھی طرح ہینڈل کریں گےبورڈ کے سربراہ محسن نقوی سمجھتے ہیں کہ ان کو کیا کرنا ہے، میڈیا کو بھی اپنی ذمے داری ادا کرتے ہوئے بہتر انداز میں خبریں دینا چاہیے، مجھے اگر ایک ساتھ چار وزارتیں مل جائیں تو شاید ہی سنبھال سکوں۔ کرکٹ بورڈ میں ایسے لوگوں کو لانا چاہیے جو پاکستان کرکٹ کو بہتر کرسکیں۔کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔