کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارت کے سابق ٹیسٹ اوپنر انشومن گائیکوارڈ 71سال کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔انشومن گائیکوارڈ کافی عرصے سے خون کے کینسر میں مبتلا تھے، بھارتی میڈیا کے مطابق کافی عرصے سے لندن میں رہنے کے بعد وہایک ماہ قبل ہی بھارتی شہر بڑودہمیں واپس آئے تھے۔انشومن گائیکوارڈنے 1975 سے 1987تک 40یسٹ اور 15ون ڈے میچوں میں بھارت کی نمائندگی کی۔ انہوں نے ٹیسٹ میں 1985رنز بنائے جس میں ان کا سب سے بڑا سکور 201پاکستان کے خلاف تھا۔ انہیںاکتوبر 1997 میں بھارتی کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا تھا اورانہوں نے یہ ذمہ داری ستمبر 1999تک نبھائی۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو نے سابق کرکٹر انشومن کے علاج کیلئے اپنی پنشن دینےکا اعلان کیا تھا اور بورڈ نے علاج کے لئے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔
کراچیخواتین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلیے ٹکٹوں کی قیمت پانچ درہم سے شروع ہوگی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق 18سال...
کراچی پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے بورڈ میں سفارشی ٹولوں کا صفایا کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈومیسٹک کرکٹ کے...
کراچی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی ٹیسٹ پلیئرز درجہ بندی میں پاکستانی بیٹر بابر اعظم اور محمد رضوان کی پوزیشن...
کراچی وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے اسلام آباد میںحال ہی میں ناروے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی...
کراچی بنگلہ دیش ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن کے بعد مشرفی مرتضیٰ بھی مشکل میں آگئے۔ ان کے خلاف بھی طالب علموں...
کراچی کھیلوں کی مختلف فیڈریشنوں نے کہا ہے کہ کھیلوں کا بجٹ بڑھائے بغیر مثبت نتائج نہیں مل سکتے ہیں، اسپورٹس...
کراچی پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پچھلے پانچ سال میں مختلف اسپورٹس فیڈریشنوں کو ایک ارب سے زائد کی گرانٹ جاری...
نئی دہلی بھارتی کرکٹ بورڈ کو آنکھیں دکھانے والے افغان کرکٹ بورڈ نے ڈر کے مارے آنکھیں ہی جھکاکر حیران کن یو...