پی ایف ایف کمیٹی نے ناصر کریم پر تاحیات پابندی عائد کردی

01 اگست ، 2024

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی ڈسپلنری اینڈ ایتھکس کمیٹی نے کے چیئرمین ہارون ملک پر تین سال قبل حملہ کرنےکے الزام میں لیاری سے تعلق رکھنے والے ڈسٹرکٹ سائوتھ کے سابق عہدیداروں ناصر کریم اورجمیل ہوت پر پاکستانی فٹ بال کے کسی بھی قسم کے معاملات میں حصہ لینے پر تاحیات پابندی عائدکردی ہے۔جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر کریم نےکہا کہ تاحیات پابندی ہارون ملک کی ذاتی رنجش لگتی ہے۔