مینز انڈر 19 کرکٹ ٹیم نومبر میں سہ فریقی سیریز میں حصہ لیگی

01 اگست ، 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مینز انڈر 19 کرکٹ ٹیم اس سال نومبر میں 50 اوورز کی سہ فریقی سیریز میں حصہ لے گی جس میں متحدہ عرب امارات اور افغانستان کی ٹیمیں شریک ہونگی۔ متحدہ عرب امارات اس سیریز کا میزبان ہے۔ ڈبل لیگ کی بنیاد پر ہونے والے اس ایونٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کا مقابلہ متحدہ عرب امارات سے ہوگا۔ سیریز کی دو ٹاپ ٹیمیں فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ یہ سیریز اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ سے قبل کھیلی جائے گی جس کے مقام اور تاریخوں کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔