اسٹریٹ کرائم و منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

01 اگست ، 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر )پولیس نے مختلف علاقوں سےاسٹریٹ کرائم ومنشیات فروشوں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ،منشیات کرسٹل اور آئس برآمد کرکے مقدمات درج کرلیےگئے۔ تفصیلات کے مطابق،پاک کالونی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں اسٹریٹ کرائم و منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق پہلی کارروائی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث راشد علی نامی ملزم کو پرانا گولیمار سے گرفتار کیا گیا۔ملزم کے قبضہ سے غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیش برآمد کرکے سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ کا اندراج کیا گیا۔دوسری کارروائی میں امتیاز نامی منشیات فروش کو لاشاری محلہ پاک کالونی سے گرفتار کیا گیا۔ملزم عادی جرائم پیشہ ہے جوکہ اس سے قبل دو مختلف مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔ملزم کے قبضہ سے بوقت گرفتاری 78 عدد پڑیاں وزنی 23 گرام کرسٹل برآمد کرکے مقدمہ درج کیا گیا۔جبکہ موچکو پولیس نے موٹرسائیکل سوار منشیات سپلائر کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم اسرار کے قبضہ سے 123sعدد پڑیاں آئس برآمد کرلی گئیں۔ملزم کو حب چوکی بلوچستان سے منشیات لے کر آتے ہوئے لکی چورنگی پر گرفتار کیا گیا۔ملزم کے قبضہ سے برآمدہ منشیات (آئس) کا وزن 55گرام ہے۔ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔