اسماعیل ہانیہ شہید کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کی گئی

01 اگست ، 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسرائیل کے غاصبانہ قبضے سے انبیاء کی سرزمین فلسطین و قبلہ اول کی آزادی کی جدوجہد اور اہل فلسطین کی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ شہید کی غائبانہ نماز جنازہ جماعت اسلامی کے تحت نیو ایم اے جناح روڈ پر امیرجماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی کی امامت میں ادا کی گئی،نمازجنازہ میں شہر بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔