پانی بحران پر سی او او واٹر بورڈ سے قاری عثمان اور وفد کی ملاقات

01 اگست ، 2024

کراچی (پ ر) شیرشاہ کالونی میں پانی بحران پر جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما قاری محمد عثمان کی سربراہی میں شیرشاہ مذاکراتی کمیٹی کے وفد نے سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسد اللہ خان سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر انجینئر اسداللہ خان نے کہا کہ شہر بھر کی طرح شیرشاہ ڈسٹرکٹ کیماڑی میں درپیش فراہمی آب کے مسائل جلد اور ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ شیرشاہ کیلئے واٹر ٹینک بنانے کی پی سی ون بنادی گئی ہے۔