ماڑی پور لکڑی گودی کے قریب مال بردار ٹرین کی ویگن پٹڑی سے اترگئی

01 اگست ، 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڑی پور لکڑی گودی کے قریب مال بردار ٹرین کی ویگن پٹڑی سے اترگئی۔ ریلوے حکام کے مطابق بدھ کو یہاں ماڑی پور لکڑی گودی کے قریب مال بردار ٹرین کی ایک ویگن پٹڑی سے اتر گئی، جس کے نتیجے میں گودی سے مچھرکالونی جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند کردی گئی۔