دانیہ شاہ نےحکیم شہزاد نامی شخص سے شادی کی ہے،مجھے تنگ نہ کیا جائے، لیاقت گبول ایڈووکیٹ

01 اگست ، 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سائبر کرائم اور پراپرٹی کیس میں دانیہ کے وکیل لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے دانیہ شاہ سے شادی کی سختی سے تردید کردی ۔سوشل میڈیا پر دانیہ شاہ کی اپنے وکیل سے شادی کا چرچا، سٹی کورٹ میں دانیہ شاہ کے وکیل لیاقت گبول پریشان ہوگئے۔لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے بتایا کہ یہ خبر پھیلنے کے بعد لوگوں کے مجھے میسجز آرہے ہیں، سوشل میڈیا پر بھی مجھے ٹیگ کیا جا رہا ہے، مجھے بھی دانیہ شاہ کی شادی کا علم سوشل میڈیا سے ہوا، میں سختی سے تردید کرتا ہوں کہ وہ وکیل میں نہیں ہوں، میں یہاں دانیہ شاہ کا سائبر کرائم اور پراپرٹی کا کیس لڑ رہا ہوں، کوئی حکیم شہزاد نامی شخص سے دانیہ شاہ نے شادی کی ہے، خدارا مجھے مزید میسجز کرکے تنگ نا کیا جائے۔