9 سالہ گمشدہ بچی کا دو ماہ کے بعد بھی سراغ نہیں مل سکا

01 اگست ، 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر )بہادر آباد کے علاقے سے 9 سالہ گمشدہ بچی کا دو ماہ کے بعد بھی سراغ نہیں مل سکا ۔9سالہ بچی سویرا ہفتہ 25 مئی کو دوپہر دو بجے دھوراجی شیر پاؤ بستی بہادرآباد سے لاپتہ ہوگئی تھی۔ تھانہ بہادر آباد میں 26 مئی کو بچی کی گمشدگی کی درخواست جمع کرائی گئی تھی۔