سہیل راجپوت المنائی کےچیئرمین منتخب

01 اگست ، 2024

کراچی(نیوزڈیسک) صوبائی محتسب اعلیٰ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کو المنائی ایسوسی ایشن گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد (کراچی چیپٹر) کے مشاورتی بورڈ کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔ڈاکٹر سہیل راجپوت ایسوسی ایشن کے سینئر رکن بھی ہیں۔ اجلاس میں ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کا نام سیکرٹری امین یوسف نے پیش کیا۔ امین یوسف مشاورتی بورڈ کے سیکریٹری کی ذمہ داریاں بھی ادا کریں گے۔ بورڈ کے ارکان میں پروفیسر ماجد الظفر، شارق احمد ،میراں محمد شاہ،ڈاکٹر نفیس قریشی، ڈاکٹر زبیر شیخ، آفتاب میمن ،محمد ایوب ، ایس ایم شکیب اور عادل گیلانی(ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل)شامل ہوں گے۔