پنجاب پولیس پرائیویٹ پراجیکٹس،نجی اداروں کیلئے فری سکیورٹی فراہم نہیں کریگی

01 اگست ، 2024

راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر)پنجاب پولیس پرائیویٹ پراجیکٹس اورنجی اداروں کیلئے فری سکیورٹی سروسز فراہم نہیں کریگی ۔ذرائع کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایات جاری کی ہیں کہ صوبہ بھر میں کسی بھی پرائیویٹ پراجیکٹ یا نجی ادارے کی جانب سے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے ملازمین کی سکیورٹی سروسز طلب کرنے پر مفت خدمات فراہم نہ کی جائیں۔ اس حوالے سے آئی جی نے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کو پرائیویٹ پراجیکٹس پر سکیورٹی سروسز کی فراہمی کے حوالے سے رولز بنا نے کا حکم دیاہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ پرائیویٹ پراجیکٹس اور نان گورنمنٹ اداروں کو سکیورٹی سروسز کیلئے ماہانہ ادائیگی کرنا ہوگی اور اس حوالے سے سکیورٹی دینے والے اہلکاروں کی تنخواہ کے برابرچارجز وصول کئے جائینگے ۔