اسماعیل ہنیہ کی شہادت امت مسلمہ کا نقصان ہے‘ جماعت اسلامی خواتین،جمعیت

01 اگست ، 2024

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی خواتین پاکستان کی ڈاکٹر حمیرا طارق، ثمینہ احسان ناظمہ شمالی پنجاب‘ ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طالبات پاکستان حنہ بی بی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ کی شہادت صرف حماس فلسطین اور عرب کا نہیں بلکہ پوری اُمت مسلمہ کا نقصان ہے جس نے امت مسلمہ کو غمزدہ کر دیا ہے۔ اس سے قبل اسماعیل ہنیہ کی والدہ‘ تین بیٹے‘ ایک بیٹی‘ دو بھائی‘ 2بہنیں‘ بھانجوں اور بھتیجوں سمیت ہانیہ خاندان کے 39افراد کو بیدردی سے شہید کر دیا گیا مگر انکے عزم و استقلال میں کمی نہ آئی-