منشیات برآمدگی کیس کا ملزم بری

01 اگست ، 2024

کلر سیداں(نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلر سیداں محمد وارث جاوید نے منشیات برآمدگی کے مقدمے میں ملزم محمد عاصم کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کرنے کا حکم دے دیا ۔مبینہ طور پرملزم سے 2022 میں تین کلو چرس برآمدہوئی تھی جس پر تھانہ کلر سیداں پولیس نےاس کیخلاف 9سی کا مقدمہ درج کر دیا تھا۔ملزم کی طرف سے سرفراز احمد قریشی نے کیس کی پیروی کی۔