26سماج دشمن پکڑے گئے، شراب ،17مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد

01 اگست ، 2024

راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی پولیس نے 6 ملزموں کو گرفتار کرکے45لٹر شراب ،ایک پستول اور رائفل برآمد کر لی۔ 4ملزموں سے ساڑھے 4کلو سے زیادہ چرس برآمد کرلی گئی۔ وارث خان پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 2ملزمان سے چوری شدہ 4موٹرسائیکل برآمد کر لئے۔ تھانہ ریس کورس پولیس نے کالو گینگ کے سرغنہ کو 3 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا،ملزموں سے اسلحہ کی نوک پرچھینے گئے اور چوری شدہ 13 موٹر سائیکل برآمدہوئے۔اسلام آباد پولیس نے بھی گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران منشیات فروشی و دیگر جرائم میں ملوث9 اشتہا ری وعادی مجرموں سمیت14 جرائم پیشہ کو گرفتار کر لیا ۔ تھا نہ کو ہسار پولیس نے شراب فروشی میں ملو ث تین ملزمان کے قبضہ سے 201بو تلیں شراب، 30لٹر کھلی شراب، آ لا ت تیا ری شراب، 1,860گر ام چرس اور واردات میں استعما ل ہو نے والی گا ڑ ی قبضہ میں لے لی۔