راولپنڈی(نمائندہ جنگ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ فیصل رشید نےسابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عدنان قتل کیس میںسابق سنیٹر چوہدری تنویر کے دو بیٹوں سمیت بھائی کی ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت چار ستمبر تک ملتوی کردی جبکہ اسامہ چوہدری کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ایک ماہ کے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کر لی۔ سول لائنز پولیس نے چوہدری عدنان قتل کیس میں چوہدری تنویر ، چوہدری دانیال، اسامہ تنویر اور بھائی چوہدری چنگیز سمیت 5افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔