اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے مظلومین جہان کیلئے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں‘ اقوام متحدہ اور امت مسلمہ کو بھرپور ردعمل دینا ہو گا۔ اسماعیل ہانیہ کی شہادت فلسطینی کاز کیلئے مزید تقویت کا باعث بنے گی اور اسرائیل کی نابودی کا موجب ہو گی۔