یونیفارم میں سوشل میڈیا پر ویڈیو بنانے کا الزام ،لیڈی کانسٹیبل بر طرف

01 اگست ، 2024

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) کاؤنٹر ٹیررازم پولیس اسلام آباد میں تعینات لیڈی کانسٹیبل کو دوران ڈیوٹی یونیفارم میں سوشل میڈیا پر سرکاری گاڑی پر ویڈیو بنانے پرملازمت سے برخاست کردیاگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق کانسٹیبل مقدس کو ویڈیوسامنےآنے پر معطل کرکے انکوائری انسپکٹر ریسکیو ون فائیوکودی گئی تھی ۔ایس پی ڈولفن اینڈ ریسکیومیاں علی رضانے انکوائری رپورٹ موصول ہونے پرخاتون کانسٹیبل کوملازمت سے برخاست کردیا۔