ہاؤسنگ اتھارٹی کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس کی نیلامی، سرمایہ کاروں کیلئے اجلاس

01 اگست ، 2024

اسلام آ باد (نیو زرپورٹر) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے زیر اہتمام سیکٹر جی۔ 13 میں 3 مکسڈ یوز کمرشل پلاٹس کے نیلام عام کے تناظر میں انویسٹرز کے لئے اجلاس ہوا جس میں صدر فیڈ ریشن آف رئیلٹر ز پاکستان سردار طاہر محمود سمیت دیگر نے شرکت کی۔فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے پینل ( ڈائریکٹر پلاننگ ، ڈائریکٹر لاء ، ڈائریکٹر اسٹیٹ ، ڈائریکٹر ریونیو اور جی ایم فنانس (ایفرو نے شرکاء کا استقبال کیا ۔ اجلاس میں 7 اگست کو ہا ئوسنگ اتھارٹی کے زیر اہتمام ہونے والی آکشن پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔