مقتدر قوتیں پاراچنار میں امن خراب کرنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں نمٹیں‘ مقررین

01 اگست ، 2024

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) اہالیان پارا چنار کے زیر اہتمام پانچویں روز بھی علامتی احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ مظاہرین نے اسرائیلی حملے میں حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر سخت غم و غصہ کا اظہار کیا۔ نیشنل پریس کلب کے سامنے دھرنے سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ پاراچنار میں پچاس شہادتوں نے پاکستان بھر کو غمزدہ کر دیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے عوام امن چاہتے ہیں‘ مقتدر قوتیں امن خراب کرنیوالے عناصر سے آہنی ہاتھوں نمٹیں۔ سربراہ جماعت اہل حرم مفتی گلزار احمد نعیمی ،پروفیسر شبیر حسین ،محمد حسین طوری ، سید کاظم حسین، ذاکر حسین طوری، اکبر صابری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔