ماموں کے گھر سے25تولہ زیورات چھیننے والے ملزموں کیخلاف مقدمہ

01 اگست ، 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ماموں کے گھر سے گن پوائنٹ پر25تولہ کے طلائی زیورات اور نقدی چھیننے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ مورگاہ کو آفیسر کالونی کے رہائشی محمد نواز کو بتایاکہ 3افراد نے گن پوائنٹ پر ہمارے موبائل چھین لئے ۔بعدازاں مذکورہ ملزمان بکسے کا تالہ توڑ کر زیورات وزنی 25تولہ اور ایک لاکھ روپے لے گئے۔ ملزموںکو میں نے پہچان لیا جو میری بہن اور بھانجی کے بیٹے ہیں جن کانام عبداللہ اور سبحان اور ایک ان کادوست تھا۔