اسلام آباد(کامرس رپور ٹر ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کےصدر احسن بختاوری نے آئی پی پیز معاہدوں کو انڈسٹری،بزنس کمیونٹی اور عوام کیلئے تباہ کن قرار دیتے ہوئے حکومت سے فوری معاہدوں پر نظر ثانی اور اب تک کی گئی ادائیگیوں کا فرانزک آڈٹ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چیمبر ہاس میں ممبر قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ،نائب صدر انجینئر اظہر اسلام،سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری،صدر انجمن تاجران پاکستان اجمل بلوچ سمیت دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدر آئی سی سی آئی نے کہا کہ آئی پی پیز پاکستانی معیشت کیلئے ناسور بن چکے ہیں۔ توانائی کی قیمتوں کی وجہ سے 30 فیصد انڈسٹری بند ہو چکی ہے۔ آئی پی پیز کا قبلہ درست کئے بغیر ملکی معیشت بہتر نہیں ہو سکتی۔ مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے مطالبات جائز ہیں، انہیں اسمبلی فلور پر اٹھائیں گے۔ انجینئر اظہر اسلام ظفر نے کہا کہ آئی پی پیز سے مہنگے معاہدوں کے ذمہ داروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔
کہوٹہ چوہدری نسیم الدین ایڈووکیٹ، چوہدری احتشام الدین، چوہدری نعیم الدین کے والد چوہدری شمس الدین وفات پا...
کلر سیداں ٹریفک حادثہ میں میں دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔محمد عمران نے مقدمہ درج کروایا کہ میں ظفر...
اسلام آباد ڈی جی سوئی گیس نے عدالت کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث موضع لنگاہ ضلع...
اسلام آبادآئی جی موٹروےپولیس رفعت مختار راجہ نے ریجنل آفس اسلام آباد میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقات کی۔...
اسلام آباد جڑواں شہروں کی پولیس نے12 قمار بازوں سمیت 34 سماج دشمنوں کو گرفتار کر لیا۔ اسلام آباد پولیس نے...
اسلام آباد راولپنڈی ریجنل پولیس آفیسر بابر سرفراز الپا نے سی پی او کی مرتب کردہ سفارشات کی روشنی میں...
راولپنڈی کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے ہدایت کی ہے کہ ستھرا پنجاب پراجیکٹ کو کامیاب بنانے کے لئے مائیکرو...
راولپنڈی محکمہ مال ضلع راولپنڈی کی مختلف برانچوں میں شہری روزے کی حالت میں خوار ہورہے ہیں۔ذرائع کے مطابق...