بیرون ملک بھیجے جانیوالے پارسل سے آئس برآمد

01 اگست ، 2024

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )انسداد منشیات فورس نے مختلف کارروائیوں میں 242 کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے 10 افراد کوگرفتار کر لیا۔ راولپنڈی میں کورئر آفس میں نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے 2.5کلو آئس، راولپنڈی صدر میں دو ملزمان سے 2.4 کلو چرس برآمد کی گئی ۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔