پولیس خدمت مراکز میں رواں سال4 لاکھ افرادنےسہو لیات حاصل کیں

01 اگست ، 2024

راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) پنجاب بھر میں پولیس کے خدمت مراکز میں رواں سال اب تک 14 لاکھ 45 ہزار سے زیادہ افرادنے پولیسنگ سہولیات حاصل کیں۔ اعدادوشمار کے مطابقہر ماہ لاکھوں شہری ایک درجن کیٹیگریز میں پولیس سروسز سے مستفید ہو رہے ہیں ۔ رواں برس اب تک پنجاب بھر کے پولیس خدمت مراکز سے 3 لاکھ 93 ہزار سے زیادہ افراد نےپولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے۔ 6 لاکھ 90 ہزار سے زیادہ لوگوں نے جنرل پولیس ویری فیکیشن ، چار ہزارکے قریب شہریوں نے نجی ملازمین کی پولیس ویری فیکیشن ، 98ہزار سے زیادہ افرادنے کرایہ داری کوائف کا اندراج، 14 ہزار سے زیادہ افرادنے گاڑیوں کیویری فیکیشن کروائی، 91ہزار سے زیادہ افراد نے میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹس حاصل کئے،۔اس عرصہ میں 61ہزار 638 افراد نے ایف آئی آرز کی کاپیاں حاصل کیں، 74 افراد نے خواتین پر تشدد بارے رپورٹس درج کروائیں، کمزور طبقات کے تحفظ کے حوالے سےاقدامات میں 44 ہزار سے زیادہ افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا۔535افراد نے ملازمت کے لئے رجسٹریشن کروائی۔