مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کام کریں گے ،سردار زاہد زمرد

01 اگست ، 2024

راولپنڈی ( جنگ نیوز) پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین کے تمام زون کی زونل باڈی کے کاغذات نامزدگی یونین آفس مریڑ چوک میں جمع کرائے گئے ۔ اس موقع پر اگلے دو سال کے لئے سٹی سرکل راولپنڈی کے سردار زاہد زمرد کو بلا مقابلہ زونل چیئر مین منتخب کر لیا گیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سردار زاہد زمرد نے کہا کہ اگلے دو سال بھی وہ پہلے سے بڑھ کر مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے کام کریں گے ۔