قتل کے ملزم کو سزائے موت، پانچ بری

01 اگست ، 2024

پنڈی گھیب (نمائندہ جنگ)ایڈیشنل سیشن جج پنڈی گھیب محمد قمر الزمان بھٹی نے قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر ایک مجرم کو سزائے موت ، جُرمانہ جبکہ دیگر 5 افراد کو بری کر دیا۔ مارچ 2023 میں 24سالہ محمد احسان کے قتل مقدمہ درج ہو تھا جس میں محمد یسین ، محمد حسنین، واصف اقبال ، حمید اقبال ، محمد عبداللہ اورمحمد یوسف کو نامزد کیا گیا تھا ۔ عدالت نے مرکزی ملزم محمد یسین کو سزائے موت , عمر قید اور 5 لاکھ جُرمانے کی سزا سنا ئی ۔