دوران سروس وفات پانیوالی خاتون ورکر کیلئے 32لاکھ کی مالی امداد

01 اگست ، 2024

راولپنڈی ( اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی دوران سروس وفات پانیوالی خاتون ورکرمنظور بی بی کیلئے پنجاب حکومت نے32لاکھ روپے کی مالی امداد دی ہے۔ سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر نےمنظور بی بی کے شوہر بابو مسیح کو حکومت پنجاب کی جانب سے مالی امدادکا چیک دیا۔