پارلیمنٹ کیفے ٹیریا میں پلاسٹک شاپنگ بیگز برآمد، مینجرکو 10ہزار جرمانہ

01 اگست ، 2024

اسلام آباد (خصوصی نامہ گار )ڈی جی انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی فرزانہ الطاف نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاوس کے کیفے ٹیریا میں چھاپہ مار کر پارلیمنٹ ہاوس کے کیفے ٹیریا میں پلاسٹک کے شاپنگ بیگز اور کٹلری کی بھرمار برآمد کی ۔  کیفے ٹیریا سے ملنے والے تمام پلاسٹک سامان کو ضبط کرلیا گیا ۔ مینجر کو دس ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔