پولیس کا ہائیکورٹ روڈ پر مدرسہ پر چھاپہ

01 اگست ، 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پولیس نے رات گئے ہائی کورٹ روڈ پر ایک مدرسہ پر چھاپہ مار ا ۔ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پولیس نفری نے تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ہائی کورٹ روڈ پر ایک دینی درس گاہ پر چھاپہ مارا۔ اس حوالے سے تھانہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن فون آف ملتا رہا جب کہ ایس ایچ او کے بارے معلوم ہواکہ وہ اپنے کسی عزیز کے انتقال کے باعث رخصت پر ہیں ۔مقامی افراد کاکہناہے کہ تین چار گاڑیوں میں پولیس ملازمین مدرسہ پہنچے تاہم انہیں مطلوبہ شخصیت نہ مل سکی ۔