شہری 3گاڑیوں ، 27موٹرسائیکلوں سے محروم ، درجنون موبائل چھین لئے گئے

01 اگست ، 2024

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،قفل شکنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری 2گاڑیوں 11موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،10افراد سے جھپٹا مار کر ان کے موبائل چھین لئے گئے ۔اسلام آباد میں بھی ڈکیتی، سرقہ بالجبر ،سٹریٹ کرائم،نقب زنی اور چوری کی 20وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی ، زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ1 کار اور 7موٹر سائیکل اڑا لئے گئے۔5موٹر سائیکل ، 6 موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ۔9گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ، چور لاکھوں روپے کی نقدی ،زیورات ، قیمتی گھریلو سامان کے علاقے پرائز بانڈ لے اڑلے گئے۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ میں چار وارداتوں میں اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل،دو موبائل اور نقدی چھین لی گئی۔تھانہ صادق آباد کے علاقہ نیوشکریال میں 3نامعلوم ملزمانسید محسن عالی سے اسلحہ کی نوک پر 2 موبائل اور 5لاکھ40ہزار روپے ،تھانہ کینٹ کے علاقہ مال روڈ پر 2 موٹرسائیکل سوار سید احمد علی سے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور 15ہزار روپے ،تھانہ نصیرآباد،تھانہ سول لائنز ،تھانہ دھمیال کے علاقہ میں اسلحہ کی نوک پر تین افراد سے تین موبائل ، تین لاکھ چھین لئے گئے ۔تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ سیکٹر 4میں 4نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر شوکت شوری سے اسلحہ کی نوک پر گھر سے سونا ، 3 موبائل لے اڑے ۔تھانہ صادق آبادکے علاقہ آفندی کالونی میں مرغ پلاؤکےگودام سے 3ڈیپ فریزر ، 3 فریزر، 3 چلر ،7دیگیں ، 6 ٹپ، پیپلز کالونی میںنگہت بی بی کے گھر سے 2 مو بائل اور 20 ہزار روپے،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ میں رضوان بشیر کی دکان کے تالے توڑ کرکیبل مالیتی50لاکھ روپے چوری کرلی گئی ۔