نوجوان ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

01 اگست ، 2024

کھوڑ(نمائندہ جنگ)کھوڑکا 28سالہ نوجوان رنگلی موڑ پر نا معلوم گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔ثقلین حیدر موٹر سائیکل پر جنڈ جا رہا تھا ۔ ریسکیو 1122جنڈ نے لاش کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال جنڈ منتقل کیا۔ متوفی کی نماز جنا زہ کھوڑ کمپنی کے قبرستان میں ادا کی گئی۔