ایک مخصوص سیاسی جماعت ملک میں انتشار پھیلا رہی ہے‘ عقیل ملک‘ رانا احسان

01 اگست ، 2024

اسلام آباد (خبر نگار) وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک اور حکومتی ترجمان رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ ایک مخصوص سیاسی جماعت ملک میں انتشار پھیلا رہی ہے۔ اس جماعت کیخلاف ہمارے پاس ٹھوس اور مصدقہ شواہد ہیں جن کی بنیاد پر اس پارٹی پر پابندی عائد ہوسکتی ہے۔ جمہوریت پسند جماعتیں ہمیشہ سیاسی جماعتوں سے بات چیت کے دروازے کھلے رکھتی ہیں۔ مخصوص سیاسی جماعت اگر بات چیت کرنا چاہتی ہے تو سیاسی اور پارلیمانی فورم موجود ہے۔ جہاں سے یہ مدد چاہتے ہیں وہاں سے انہیں اب یہ سہولت میسر نہیں ہے۔ وہ سرکاری ٹی وی کے ہیڈ کوارٹرز میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ ملک کی معیشت بحالی کے سفر پر گامزن ہے، اچھے معاشی اشاریئے نظر آرہے ہیں۔