جعلی سفری دستاویزات برآمد ایجنٹ سمیت4افراد گرفتار

01 اگست ، 2024

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار)ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائرپورٹ پر جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 3مسافروں کو ایجنٹ سمیت گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزمان میں توصیف، شہروز علی، جعفر حسین اور ایجنٹ اظہر حسین شامل ہیں۔ملزمان عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے۔ دوران تلاشی مسافروں کے سامان سے برازیل کا جعلی پاسپورٹ ، مختلف لوگوں کے اسپین ریزیڈنٹ کارڈ، پاکستانی اور سپین پاسپورٹ برآمد ہوئے ۔ ملزمان نے مذکورہ سفری دستاویزات پر سعودی عرب سے سپین جانے کی کوشش کرنا تھی۔