فیسوں میں اضافہ،PMDC کانجی میڈیکل کالجز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

01 اگست ، 2024

اسلام آباد (عاطف شیرازی، نامہ نگار) پی ایم اینڈ ڈی سی نے دو سالوں سے فیسوں میں غیر قانونی اور بے تحاشا اضافے پر پرائیویٹ میڈیکل کالجز کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے پی ایم ڈی سی نے وزارت صحت کو آگاہ کر دیا کہ متعدد پرائیویٹ میڈیکل کالجز 2022 سےفیسوں کی مد میں کسی قانون اورضابطے کے بغیر ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے طلبا ءکو لوٹ رہے ہیں۔طلبا سے ایک سال کی 9 لاکھ روپے تک اضافی فیس وصول کی گئی ۔ پی ایم ڈی سی ذرائع کا کہناہے کہ ہر صورت سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرائیں گے ۔کالجوں کو طلبا سے وصول کردہ اضافی فیس واپس کرنا ہو گی۔ سپریم کورٹ کے احکامات صرف سالانہ سات فیصد اضافے کے ہیں۔ایم ڈی سی کے ایک افسر نے نام نہ ظاہر کرنے پر بتایا کہ فیصل آباد میں ایک نجی میڈیکل کالج ایسا بھی ہے جس نے پانچ سالہ فیس خود ہی 44 لاکھ روپے بڑھا کر ایک کروڑ 58 لاکھ 73 ہزار کر لی ۔