منشیات برآمد گی ، دو ملزموں کو 18سال قید

01 اگست ، 2024

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) تین کلو منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار دو ملزمان کو اٹھارہ برس قید اور جرمانے کی سزائیں سنا دی گئیں۔ ایڈیشنل سیشن جج نے رواں برس واہ کینٹ کے علاقہ سے 1800گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار ملزم سعید ولی کو 9سال قید اور 80ہزار روپے جرمانہ ، پھگواڑی کے علاقہ سے گزشتہ برس 1150گرام چرس برآمد ہونے پر پکڑے جانے والے ملزم اختر ولی کو 9سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔