گوجرخان(نمائندہ جنگ)گوجرخان اور گردونواح میں مختلف وارداتوں میں دو موٹر سائیکل چوری اور تین خواتین کو اغواء کر لیا گیا۔ وارڈ نمبر 14 ڈھوک حیات علی گوجرخان میں ایک ہی گھر سے 22 سالہ بھابھی اور 14 سالہ نند کو اغواء کر لیا گیا ۔ وارڈ نمبر 5 سےشادی شدہ خاتون کو ایک شخص نے اغواء کر لیا۔