نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس کمیٹی اجلاس صوبوں اور محکموں کی تیاریوں کا جائزہ

01 اگست ، 2024

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے وزیراعظم کی ہدایات منگل کے روزاسلام آباد میں نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس کمیٹی (ڈی آر سی) کا تیسرا اجلاس ہوا جس میں پہلی ڈی آر سی میٹنگ کے دوران جاری کردہ ہدایات کی پیش رفت کے علاوہ مون سون کے لیے صوبوں اور محکموں کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال اورچیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نےکی۔اجلاس میں وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید نے بھی شرکت کی۔