ا سماعیل ہنیہ کی شہادت امت مسلمہ کے منہ پر طمانچہ ہے ، زاہد بختاوری

01 اگست ، 2024

راولپنڈی ( جنگ نیوز) چیئرمین تحریک دفاع پاکستان زاہد بختاوری نے ا سماعیل ہنیہ کی شہادت کو امت مسلمہ کےلئے بہت بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے انکے بہیمانہ قتل کو اقوام متحدہ اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کے ساتھ مسلمان ممالک کے سربراہان اور امت مسلمہ کے منہ پر طمانچہ قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں جاری آزادی تحریکوں کو نہیں دبا سکتا ۔