بیول (نامہ نگار)چکڑالی بدھال میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔ خاتون نے اپنے شوہر پر خرچے کا دعویٰ کر رکھا تھاجواس نےواپس لینے کا کہا، انکار پر مشتعل ہوکر شوہر نے ٹوائلٹ کلینر تیزاب اس پر پھینک دیا ۔پولیس نے خاتون کی درخواست پر کارروائی کا آغاز کر دیا ۔