اسٹاک مارکیٹ، سیاسی صورتحال سے بے چینی، 742پوائنٹس کم

01 اگست ، 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج،ملکی اور عالمی سیاسی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں میں بے چینی ،آخری گھنٹے میں فروخت کے دباو میں اضافہ، اتار چڑھاو کے بعد مارکیٹ میں مندی کا رحجان، کے ایس ای100انڈیکس میں 742پوائنٹس کی کمی،78ہزار پوائنٹس کی حد بھی برقرار نہ رہی،57.46فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی،سرمایہ کاری مالیت بھی 87ارب 28 کروڑ 51 لاکھ روپے کم ہو گئی تاہم کاروباری حجم 22.20 فیصد زیادہ رہا۔