سندھ میں مزدورکی کم ازکم ماہانہ 37ہزاراجرت کا نوٹیفکیشن جاری

01 اگست ، 2024

کراچی(این این آئی)حکومتِ سندھ کی جانب سے صوبہ بھر میں مزدوروں کی ماہانہ کم سے کم اجرت 37000روپے مقرر کی گئی ہے جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوچکا ہےجس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا‘نوٹیفکیشن کے مطابق کم سے کم اجرت کی شرح سندھ کے تمام صنعتی/تجارتی اداروں میں ملازم تمام غیر تربیت یافتہ بالغ، نوجوان اور خواتین مزدوروں پر لاگو ہوگی، چاہے وہ کسی بھی قسم کے ہوں (رجسٹرڈ یا غیر رجسٹرڈ) اور یہ کم سے کم اجرت کی شرح پورے صوبے سندھ میں یکساں طور پر لاگو ہوگی۔