شہریوں کےتشدد سے ڈکیت ہلاک

01 اگست ، 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر )ابو الحسن اصفہانی روڈ پر شہریوں کی فائرنگ اور تشدد سے ایک ڈکیت ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے ابو الحسن اصفہانی روڈ نزد پیراڈائز بيکری کے قریب بدھ کی شب شہریوں کے تشدد اور فائرنگ سے ایک ڈکیت ہلاک اور اس کا ایک ساتھی زخمی ہو گیا،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور ہلاک اور زخمی ملزمان کو اسپتال منتقل کیا ۔پولیس کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت اسماعیل ولد شاہد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والے ڈکیت کی شناخت فوری طور پر نہیں ہو سکی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد ہوا۔