گلشن معمار میں پالتو کتے کو فائرنگ کر کے ہلاک کرنے کے واقعہ کا مقدمہ درج

01 اگست ، 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر )گلشن معمار میں پالتو کتے کو فائرنگ کر کے ہلاک کرنے کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمہ الزام نمبر 293/24 زیر دفعہ 428/429/34کے تحت جانوروں کی فلاح و بہبود کےلئے کام کرنے والی سماجی کارکن صدف عارف کی مدعیت میں درج کیا گیا۔مقدمہ میں دو نامعلوم کار سوار افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔مدعیہ کے مطابق عینی شاہدیں کے بتایا کہ دو نامعلوم کار سوار افراد نے بغیر آواز والے پستول سے فائرنگ کرکے میرے کتے کو قتل کیا۔واقعہ 29 جولائی کی شام گلشن معمار تھانے کی حدود سٹی اسکول روڈ سیکٹر w-2 میں پیش آیا تھا۔